آٹھ افرادکے قتل کی لرزہ خیز واردات،نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے دوبچوں،دوخواتین سمیت 8افراد قتل کردیئے

واقعہ لکی مروت کے تھانہ سرائے نورنگ کی حدود تختی خیل میں پیش آیا،فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار

دوخواتین سمیت 8افراد قتل کردیئےلکی مروت(اردوفرسٹ نیوز آن لائن)آٹھ افرادکے قتل کی لرزہ خیز واردات،نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے دوبچوں،دوخواتین سمیت 8افراد قتل کردیئے۔واقعہ لکی مروت کے تھانہ سرائے نورنگ کی حدود تختی خیل میں پیش آیا،فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں قتل کی ایک بڑی وارات ہوئی کہ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کرکے دوبچوں اور دو خواتین سمیت 8افراد کو قتل کردیاہے

دوخواتین سمیت 8افراد قتل کردیئے

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔قانون نافذکرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے،اسی لئے پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے
اس لرزہ خیز واردات پر اہلیان تختی خیل نے ملزمان کو فوری پکڑنے کیلئے شدید احتجاج بھی کیاہے

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button