میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے اعلان کردیا

میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے اعلان کردیا

ملتان(اردوفرسٹ نیوز آن لائن)میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے اعلان کردیا

پاکستان کے معروف نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یکم مارچ سے میٹرک کے ا متحانات شروع ہو ں گے،پہلاپرچہ ا کنامکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا، 2مارچ کوپنچابی،4کوانگریزی اور5کوعربی کاپیپرلیاجائیگا،6مارچ کوکیمسٹری،جنرل سائنس اور7مارچ کوایلمنٹس آف ہوم اکنامکس کاپیپرہوگا،8مارچ کو فزکس،اسلامیات اور 9 مارچ کو اسلامیات لازمی کا پیپر ہوگا،18مارچ کو میٹرک کا آخری پیپر اردو لازمی کا لیا جائے گا۔

کلاس نہم کی ڈیٹ شیٹ جاری

اسی طرح نہم کے پیپرز19مارچ سے شروع ہو ں گے،پہلا پیپر اکنامکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا،20مارچ کو انگریزی اور21 مارچ کو عربی کا پیپر ہوگا،نہم جماعت کاآخری پیپر4اپریل کومطالعہ پاکستان کالیاجائے گا۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button