بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ میچ آ ج شروع ہوگا
بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ میچ آ ج شروع ہوگا
لاہور(اروفرسٹ نیوز آن لائن)جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر بروز منگل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم تیمبا بووما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-2 سے ہرا چکی ہے جبکہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔