قومی اسمبلی کی 4نشستوں پر102 امیدوارمیدان میں اور صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر 250امیدوار مدمقابل

ضلع وہاڑی میں قومی اسمبلی کی 4نشستوں پر102 امیدوارمیدان میں اور صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر 250امیدوار مدمقابل ہیں

قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں کل 102 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں،حلقہ این اے 156بوریوالہ سے کل 27امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،جبکہ حلقہ این اے 157ساہوکا،لڈن اور ماچھیوال سے 35امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،اسی طرح وہاڑی حلقہ این اے 158سے کل 22امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،قومی اسمبلی وہاڑی حلقہ میلسی این اے 159میلسی سے کل 18امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اس الیکشن 2024میں 102امیدواران کے درمیان الیکشن کا دنگل سج گیاہے۔

اسی طرح ضلع وہاڑی کی پنجاب اسمبلی کی کل 8نشستوں پر حلقہ پی پی 229گگومنڈی سے 32امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،جبکہ حلقہ پی پی 230ساہوکا،جملیرا،دیوان صاحب،فتح شاہ،کچی پکی اور کوٹ سادات، لڈن سے کل28اامیدواران آمنے سامنے آگئے ہیں حلقہ 232ماچھیوال سے کل 39امیدواران جنکی تفصیل درج ذیل ہے

قومی اسمبلیپی پی 230،پی پی 232 اور این اے 157 ساہوکا،لڈن ماچھیوال سے پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن پی ٹی آئی سمیت کئی آزاد امیدوار بھی میدان میں اتر آئے حلقہ پی پی 230 ساہوکا،جملیرا،دیوانصاحب،فتح شاہ،کچی پکی اور لڈن سے مسلم لیگ ن سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ،پی ٹی آئی سے سابق ضلع ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم شاہ کے بیٹے سید سلمان مہدی نسیم شاہ،جہانزیب دولتانہ،شاہ نواز مگھرانہ،سابق ایم پی اے ایوب خان سلدیرا کے فرزند عمران ایوب سلدیرا پیپلزپارٹی،سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ،تحریک لبیک پاکستان سے سید سلیم شاہ،بطور آزاد امیدوارپیر شہزاد فریدالدین چشتی،جماعت اسلامی سے ملک عمران خورشید اعوان اور بعض آزاد امیدوار بھی شامل ہیں حلقہ پی پی 232میں مسلم لیگ ن سے سابق ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال،پی ٹی آئی سے دوامیدوار سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ اور چوہدری طاہر انور واہلہ،جماعت اسلامی سے علی وقاص ہنجرا،پیپلزپارٹی سے سابق ایم پی اے نواب شہریار علی خاں،سابق ایم پی اے بلال اکبر بھٹی،نئی شخصیت ملک تیمورلنگڑیال،تحریک لبیک پاکستان سے ملک محمد علی لنگڑیال اور بعض آزاد امیدوار بھی درخواست جمع کروانے والوں میں شامل ہیں جبکہ این اے 157 لڈن ماچھیوال کی سیٹ پرمسلم لیگ ن سے سابق ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ،استحکام پاکستان پارٹی سے سابق وفاقی وزیر نواب اسحاق خاکوانی،ان کے بھتیجے نواب نسیم خاکوانی،پی ٹی آئی سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ اور ان کے چچا چوہدری ایوب بندیشہ،پی ٹی آئی سے دو اور امیدوار سابق ضلع ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم شاہ اور ان کے بیٹے سید سلمان مہدی نسیم شاہ میاں افضل کریم بیٹو،سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری طاہر انورواہلہ،تحریک لبیک پاکستان سے قاری محمد اسماعیل شاہ بخاری شامل ہیں جو کہ ایم این اے کے امیدوار ہیں۔
اسی طرح حلقہ پی پی 231بوریوالہ ٹو سے کل 33امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،جبکہ حلقہ پی پی 233وہاڑی سے کل 39امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں
اسی طرح حلقہ پی پی 234سے کل 28امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔جبکہ پی پی حلقہ 235سے کل26امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 236میلسی سے 25امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button