مختلف تھانہ جات ساہوکا،لڈن اور شیخ فاضل کے علاقوں میں پولیس مقابلے

مختلف تھانہ جات ساہوکا،لڈن اور شیخ فاضل کے علاقوں میں پولیس مقابلے

ساہوکا(منیر احمد ڈاہر سے)ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات ساہوکا،لڈن اور شیخ فاضل کے علاقوں میں پولیس مقابلے/ 3 ملزمان زخمی لڈن کے علاقے میں 11 مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم افضل بعد از ریکوری واپس لاتے ہوئے لال دیہہ پل کے قریب ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوگیا،دوسرے پولیس مقابلہ میں تھانہ ساہوکا کے علاقہ 14وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ڈکیت افضال پسٹل کی برآمدگی کے بعد چک نمبر305ای بی کے قریب اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ تیسرے پولیس مقابلہ میں شیخ فاضل کے علاقہ میں 4 اضلاع میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت کاشف برآمدگی کے بعد واپسی پر چک نمبر 409ای بی کے قریب اپنے ساتھیوں کا فائرنگ کا نشانہ بن کر زخمی ہوا تمام زخمی ملزمان افضل،کاشف اور افضال کوبرائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمی ہونے والے ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے وہاڑی پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button