انسانیت کی پیدائش کا مقصدصر ف معرفت الہٰی ہے،دنیا و آخرت کی کامیابی حضور پاکﷺ کی سچی غلامی سے ہی ملتی ہے،قاری،محمد بلال،سید غلام غوث محمد شاہ

انسانیت کی پیدائش کا مقصدصر ف معرفت الہٰی ہے،دنیا و آخرت کی کامیابی حضور پاکﷺ کی سچی غلامی سے ہی ملتی ہے،قاری،محمد بلال،سید غلام غوث محمد شاہ

ساہوکا(منیر احمد ڈاہرسے)انسانیت کی پیدائش کا مقصدصر ف معرفت الہٰی ہے،دنیا و آخرت کی کامیابی حضور پاکﷺ کی سچی غلامی سے ہی ملتی ہے،قاری،محمد بلال،سید غلام غوث محمد شاہ۔تفصیلات کے مطابق دیوان باباحاجی شیر ؒکے رہائشی دیوان پیر میاں محمد یعقو ب فوجی نے اپنے پوتے فیصل سہیل کی حرمین شریفین سے عمرہ اورمدینہ پاک سے زیارت روضہ رسول ﷺکی سعادت حاصل کرکے واپس گھر آنے پرایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفٰی ﷺکا انعقاد کیا

محفل میلاد شریف کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد بلال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم انسانوں کو صرف اور صرف اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے،معرفت الہٰی حاصل کرکے انسان دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کرسکتاہے انہوں نے کہا کہ انسان پانی کی بوند سے پیدا ہوکر جوان ہوا،پھر بوڑھا ہوگر ختم ہوجاتاہے مگر اللہ تعالیٰ کی ذات ابد سے ہے اور ہمیشہ قائم رہے گی اس خدا نے یہ تمام مخلوق پیدا کی ہے اور وہی اس کو ایک دن ختم کردیگا،ہمیشہ رہنے والی زندگی آخرت کی زندگی ہے جس کی تیاری کیلئے ہمیں یہاں دنیامیں بھیجاگیا

قبل ازیں خطیب جامع مسجددربارباباحاجی شیرؒسید غلام غوث محمد شاہ شرکاء سے خطاب میں کہا کہ نبی پاکﷺ کے امت میں پیدا ہونا ہم سب کیلئے بڑی سعادت کی بات ہے،پہلی قوموں کے انبیاء علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے حضرت محمد مصطفی ﷺکی امت میں پیدا ہونے کی خواہشات کیں،ہمارے پاس کلمہ شریف سب سے بڑاخزانہ ہے جس کو صدق دل سے پڑھ کر حضور پاک ﷺ کی غلامی میں آکر ہم دین ودنیا کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کیلئے عشق مصطفی ﷺ ہی سب بڑی دولت ہے۔میلاد شریف کے آخرمیں دعاکراتے ہوئے قاری نذیر احمد نے دنیا بھر کے مظلوم فلسطینی مسلمان بھائیوں اور کشمیری مسلمان بھائیوں کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاکرائی۔

محفل میلاد شریفﷺ کے منتظمین دیوان پیر میاں فدا حسین میاں سیڈز کارپوریشن دیوان صاحب والے،دیوان پیر میاں حاجی امداد حسین فوجی الیکٹرونکس والے،دیوان پیر محمد وسیم عطاری،سجادہ نشین دربار بابا حاجی شیرؒ دیوان پیر فتح شیر،رپورٹرسچ نیوز ٹی وی ساہوکا،دیوان پیر محمد سلیم حسن سونی، سونی موبائل والے اور بانی محفل جناب دیوان پیر محمد یعقوب فوجی صاحب نے محفل میں آنے والے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

محفل میلاد شریف میں معززین علاقہ دیوان پیر ڈاکٹر محمد اسلم،سجادہ نشین دیوان پیر محمد اسلام کریانہ سٹور والے،سجادہ نشین دیوان پیر محمد فاروق نظامی،دیوان پیر ذیلدار امحمد حسن،سجادہ نشین دیوان پیر ذوالفقارممبر،دیوان پیر ڈاکٹر مختیار احمد،نگران دربارباباحاجی شیرؒدیوان پیر حاجی محمد نواز،دیوان پیر رستم ریاض،پیر ثقلین ریاض،نگران کنواں بابا فریدالدین گنج شکرؒدیوان پیر حاجی دل شیر،دیوان پیر فیصل ڈیوٹی نگران سلطان فلک شیرؒ،دیوان پیر بشیراحمد،پیر محمد وقاص بشیر،ڈاکٹر امداد حسین،معراج دین کریانہ سٹور والے،محمدفخر حیات،فیض رسول ڈرنک کارنروالے،ویٹرنری ڈاکٹر قیصر،پیر ظفیر کریانہ سٹور والے،ڈاکٹر نصرت ساہوکا،پیرچستی دودھ دہی سنٹر والے،حاجی شیر باز دبئی والے،پیر قربان ساؤنڈ سسٹم والے سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے،محفل میلاد شریف کے اختتام پر شرکاء محفل کی پرتکلف کھانوں،چاول،گوشت روٹی،سبز چائے اور کھجوروں اور آب زم زم سے خوب تواضع بھی کی گئی،تمام شرکاء نے ننھے حاجی فیصل سلیم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر والدین و دیگر عزیزوں کو مبارک باد پیش کی۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button