دوبجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،جرمانے عائد،مقدمے درج

دوبجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،جرمانے عائد،مقدمے درج

دوبجلی چور

ساہوکا(منیراحمدڈاہر سے)دوبجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،جرمانے عائد،مقدمے درج۔تفصیلات کے مطابق میپکو احمد یار،ایس ڈی او قبولہ اللہ وسایا نے تھانہ ساہوکا میں مقدمہ درج کروایا کہ کہ بجلی صارف محمد الطاف ولد اللہ دتہ قوم لکھوکاسکنہ امیدہ لکھوکاکا میٹر عدم ادائیگی بل رقم مبلغ82364روپے ہے اترا ہوا ہے اور صارف محمد الطاف نے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کررہاتھا جس نے 1095یونٹس چوری کی جسکا جرمانہ 35700روپے عائد کیاگیاہے پولیس تھانہ ساہوکانے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے

بجلی چوری کی دوسری کاروائی میں میپکو احمد یار،ایس ڈی او قبولہ اللہ وسایا نے تھانہ ساہوکا میں مقدمہ درج کروایا کہ صارف وارث ولد قادر بخش قوم لکھوکا،سکنہ امیدہ لکھوکا کا میٹر بجلی اترا ہواہے اور ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کررہاتھا جس کو 37500جرمانہ عائد کیاگیا پولیس تھانہ ساہوکا نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button