چوری کی بڑی واردات پکڑی گئی،معروف زمینداراخترسلدیرا کے تہہ خانے سے 14بکریاں 10گائیں برآمد

چوری کی بڑی واردات پکڑی گئی،معروف زمینداراخترسلدیرا کے تہہ خانے سے 14بکریاں 10گائیں برآمد

 

زمینداراخترسلدیرا

ساہوکا(منیراحمد ڈاہر سے) عوام کی نشاندہی پر علاقہ کے معروف زمیندار کے ڈیرہ کے تہہ خانہ سے پولیس تھانہ فتح شاہ نے چوری شدہ 14 عدد بکریاں اور 10 عدد گائیں چھوٹی بڑی برآمدکرلیں ہیں،زمیندار کا دو خاص تھانیداروں کی ذریعے چوری شدہ مال مویشی ہضم کرنے کا پلان تیار،متاثرین کا شدید احتجاج،آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی ملتان سے فوری مال و مویشی واپسی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق کچی پکی ساہوکا روڈ حمزہ آباد سٹاف پر معروف زمینداراخترخان سلدیراکی سرپرستی میں چور گروہ نے چوری شدہ بکریاں اڈا کچی پکی براستہ ساہوکا،دیگر علاقوں لیجانے کی خاطرسیالکوٹ ٹائم پر لوڈ کر رہے تھے کہ عوام کو شک ہونے پر پولیس کو 15پر کال کر دی گئی اور عوام کے شور شرابہ پر چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرآر ہو گئے CIA پولیس بوریوالہ کا ملازم سوراخی محمد اسماعیل اور پولیس تھانہ فتح شاہ موقع پر پہنچ گئے موقع سے 6 عدد بکریاں تحویل میں لے لی اور سوراخی محمد اسماعیل نے عوام اور متعلقہ پولیس کے ہمراہ موقع سے کھرا رواں کیاجو پیچ و تاب کھاتا ہوا علاقہ کے معروف مقامی زمیندارمحمد اختر خان سلدیرا ولد نور احمد خان سلدیرا کے ڈیرہ ٹیوب ویل پر گیا جہاں پر بنائے گئے تہہ خانے میں سے مزید 8 عدد مسروقہ بکریاں اور 10 عدد گائیں چھوٹی بڑی برآمد ہوئیں تھانہ فتح شاہ پولیس نے تمام مال مسروقہ اپنی تحویل میں تو لے لیا مگر اب پولیس تھانہ فتح شاہ اور زمینداراختر خان سلدیرادلدنور احمد خان سلدیراچوری شدہ مال مویشی ان متاثرین غریب عوام کو واپس کرنے سے انکار کررہے ہیں معروف زمیندار اختر خان سلدیرانے اپنے دو خاص مقامی تھانیداروں محمد آ صف جتیرا،ذکراللہ بھٹی کو حصہ دیکر ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ کو خاموش کروا دیا ہے اور عوام کو تھانہ فتح شاہ پولیس نے چکمہ دیکر ٹرخانہ شروع کردیا ہے اور اس بڑی چوری کے معاملہ کو مٹی تلے دباکر خاموشی اختیارکررکھی ہے علاقہ بھر کی متاثرہ عوام نے اس چوری اس بڑی واردات کو دبانے اور لاکھوں روپے کے مال مویشی ہضم کرنے والے زمینداراور تھانہ فتح شاہ پولیس کے مقامی تھانیداروں محمد آصف جتیرا،اور ذکراللہ بھٹی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،آئی جی پنجاب،اور ڈی آ ئی جی پنجاب سے اپنے چوری شدہ قیمتی مال مویشی علاقہ کے معروف زمیندار ثاقب سلدیراسے واپس لیکراصل مالکان کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے۔

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button