ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد نے تھانہ ساہوکا کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے

ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد نے تھانہ ساہوکا کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے

تھانہ ساہوکا

بورے والا:ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد نے تھانہ ساہوکا کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم کو 25 سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا،مقدمہ کے دیگر ملزمان کو بری کردیا،استغاثہ کے مطابق گزشتہ سال تھانہ ساہوکا کے نواحی گاوں 309/ ای بی میں محمد یار جوئیہ اور عبدالغفور جوئیہ کے مابین احاطہ کی رقم کے لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا گیا اس دوران محمد یار کے بیٹے 35 سالہ محمد زاہد نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی تو عبدالغفور کی حمایت میں آئے اسے گاوں کے رہائشی محمد اعظم نے پسٹل سے فائرنگ کرکے زاہد کو قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا جسکا مقدمہ تھانہ ساہوکا پولیس نے درج کرلیا تھا آج اس مقدمہ کی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد نے تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مرکزی ملزم محمد اعظم جوئیہ کو 25 سال قید بامشقت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ مقدمہ کے دوسرے ملزم عبدالغفورکو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button