ساہوکا سے چشتیاں جانے والا 8 کلومیٹرساہوکا پتن روڈ مکمل طور پر گہرے گڑھوں (گھڑاچوں)شگافوں میں تبدیل ہوچکا ہے
سیلابی تباہی جاری،چشتیاں روڈمیں جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑنے سے سینکڑوں مواضعات و بستیوں کے ہزاروں افراد کی آمد رفعت بند
ساہوکا(اردو فرسٹ رپورٹ،مدیرکے قلم سے)سیلابی تباہی جاری،چشتیاں روڈمیں جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑنے سے سینکڑوں مواضعات و بستیوں کے ہزاروں افراد کی آمد رفعت بند،روڈبند ہونے سے زرعی اجناس کی منڈی تک رسائی بھی رک گئی،پیدل،سائیکل،موٹر سائیکل تک کا راستہ بھی موجود نہیں شہریوں کا ڈی سی وہاڑی سے سیلاب سے تباہ شدہ ساہوکا چشتیاں روڈ جلد مرمت کرکے بحال کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں سیلاب کی آمد نے ہرطرف تباہی مچاکر رکھ دی ہے ہزاروں پاکستانی بے گھر ہوچکے ہیں لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئی سیلابی پانی میں کمی ہوتے ہی نقل مکانی کرکے پردیس گئے سیلاب متاثرین نے گھروں کو لوٹناشروع کردیا
ساہوکا سے چشتیاں جانے والا 8 کلومیٹرساہوکا پتن روڈ مکمل طور پر گہرے گڑھوں (گھڑاچوں)شگافوں میں تبدیل ہوچکا ہے سیلابی پانی نے 2/2سومیٹر کی لمبائی اور 20/20فٹ کی گہرائی تک سڑک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ساہوکا پتن چشتیاں روڈ تباہ ہونے کی وجہ سے موضع مجید شاہ،موضع دلہ عاکوکا،موضع شاہ وینس،موضع ساہوکا،نوشہرہ جملیرا،بستی غلام فرید عاکوکا،بستی امین خان عاکوکا،تنازعہ،بستی اجیراں والی،بستی سیالیانوالی،بستی حاجی عثمان خان عاکوکا،بستی شمس دین کھرل،بستی عمران خان عاکوکا،بستی بابالال شاہ کھگہ سمیت دیگرآبادیوں کے ہزاروں افراد مرد وخواتین،طلباء و طالبات،بچے، بوڑھے روڈ سے آمد ورفعت بند ہونے کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہے گئے ہیں مقامی شہریوں اللہ بخش ساہوکا،غلام یاسین ساہوکا،مختیار خان ساہوکا،محمد ندیم خان ساہوکا،محمد رمضان ساہوکاآڑھتی،حافظ یاسین انصاری،یوسف ڈاہر،عبدالرؤف ساہوکا،راجہ غلام نبی ساہوکا،ظفراقبال،محمد فاروق،سید ریاست علی شاہ،حافظ شیر علی اجیرا،سیٹھ محمدآصف،فداحسین ساہوکاو دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،کمشنر ملتان،ڈی سی وہاڑی،اور اے سی بوریوالاسے اپنے گھروں کو جانے والے اکلوتے چشتیاں روڈ کی سیلابی تباہی کے بعد بحالی کا مطالبہ کیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،کمشنر ملتان،ڈی سی وہاڑی،اور اے سی بوریوالاسے اپنے گھروں کو جانے والے اکلوتے چشتیاں روڈ کی سیلابی تباہی کے بعد بحالی کا مطالبہ کیاہے۔
پیدل،سائیکل،موٹر سائیکل تک کا راستہ بھی موجود نہیں