تھانہ ساہوکا پولیس نے موٹرسائیکل چور،دومنشیات فروش،سوتے ہوئے شخص کا قیمتی موبائل ونقدی چوروں کو دھرلیا

ساہوکا پولیس نے موٹرسائیکل چور،دومنشیات فروش،سوتے ہوئے شخص کا قیمتی موبائل ونقدی چوروں کودھرلیا

 

ساہوکا(منیراحمد ڈاہر سے)تھانہ ساہوکا پولیس نے موٹرسائیکل چور،دومنشیات فروش،سوتے ہوئے شخص کا قیمتی موبائل ونقدی چوروں کو دھرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساہوکا شاہداسحاق گجر نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اڈا ساہوکا سے نیاہنڈا 70سی ڈی موٹرسائیکل چورمحمداحمد ہانس کوضلع بہاولنگر کے رہائشی شیر محمد ولدنادراکا نیا سی ڈی 70موٹرسائیکل لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر موٹرسائیکل سمیت حوالات میں بند کردیاہے۔

مقدمہ نمبری511/23میں منشیات فروش رحیم بخش جملیراسے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر 20لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم کا چالان مرتب کرکے جوڈیشل جیل وہاڑی روانہ کردیا گیاہے

اسی طرح مقدمہ نمبری512/23میں منشیات فروش فیاض احمدجملیرا سے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارکر12لیٹر شراب برآمدکرکے ملزم کا چالان مرتب کرکے جوڈیشل جیل وہاڑی روانہ کردیا گیاہے

دریں اثنا ء نواحی علاقہ چک نمبر319ای بی کے رہائشی محمد وسیم سجاد نے مقدمہ نمبری 513/23درج رجسٹرڈکرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں گزشتہ رات حسب معمول اپنے گھر میں سوگیا کہ رات کو نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر میری جیب سے نقدی نوہزارروپے اور قیمتی موبائل چراکر فرار ہوگیا

پولیس نے موٹرسائیکل چور،دومنشیات فروش

پولیس نے موٹرسائیکل چور،دومنشیات فروش،سوتے ہوئے شخص کا قیمتی موبائل ونقدی چوروں کو دھرلیا

User Rating: 5 ( 1 votes)

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button