ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

آج (بدھ) کا دن

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

 

 

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 

آپ کو اب اپنے کاموں کو جلد سے جلد کرنے کا مشورہ ہے کیونکہ مشتری اور شمس زائچے میں اکٹھے ہوئے ہیں جو کہ بہتر بات ہے۔ اس سے بڑے مسئلے حل ہوتے ہیں فائدہ اٹھائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جس کام کو کرنے کی خواہش تھی جو پوری نہ ہو سکی۔ وہ اب غیر متوقع انداز سے پوری ہو گی اور جو لوگ آپ کے لئے رکاوٹوں کا سبب بنے ہوئے ہیں وہ خودبخود ہی بھاگ جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج اچھا اور آپ کے حق میں خوبصورت دن ہے جس قسم کے مسئلے چل رہے ہیں وہ اب تیزی سے ختم ہوں گے اور آج آپ کو کچھ اضافی رقم بھی ملنے کا واضح امکان موجود ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ اپنے لئے یہ دعا کیا کریں کہ اے اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ فیصلہ صادر فرما دے اس سے آپ کو ان شاء اللہ بہترین راستہ ملے گا اور اس میں خیر و برکت بھی ہو گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

تھوڑا سا انتظار کر لیں جو چاہ رہے ہیں ان شاء اللہ وہ ہو جائے گا۔جلد بازی میں بگڑا ہوا کام اور زیادہ خراب ہو سکتا ہے۔ آج کل اندرون خانہ مخالفت بھی ہو رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج کل حالات بن رہے ہیں۔ دعا کریں کہ آپ کو ان سے فائدہ مل جائے کیونکہ زائچہ تیزی سے پوزیشن بدل رہ اہے۔ کسی وقت بھی کوئی خبر مل جائے، کچھ معلوم نہیں ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کسی کو بھی اپنے درد مت سنایا کریں۔ اب پہلے جیسا وقت نہیں رہا کیوں آپ خود کو پریشان کرتے رہتے ہیں۔ ان دنوں صرف روزگار کے معاملات کو دیکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ستاروں کی چال مسلسل آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ جس بھی مسئلے میں تھے اب ان شاء اللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور کوئی بلاک رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر سکتا ہے۔ آپ کو اندازہ بھی ہے۔ خود کو اس سے دور رکھیں اور اپنے گھر اور گھر والوں کے مسائل پر گہری نظر رکھنا ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی جگہ سے خود کو تبدیل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ وہ ابھی رک جائیں۔ ابھی حالات ایسے نہیں ہیں جب وقت آئے گا۔ اس کے اسباب بھی بن جائیں گے، ان شاء اللہ جلد۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنے آپ کو زیادہ مشقت میں مت ڈالیں جو نصیب میں ہوگا وہ انشاء اللہ مل کر ہی رہے گا۔ آپ کو روزانہ کے حساب سے ایک بہتری کی خبر ملنے کی بڑی ہی امید ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

غصہ تو آج بالکل نہیں کرنا ورنہ کسی بڑی لڑائی کی طرف لے جائے گا۔ آج بس اپنے کام سے کام رکھیں اور ذکر الٰہی جو بھی دل میں آئے اس کو کثرت سے کرتے رہا کریں۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

منیر احمد ڈاہر

منیر احمد ڈاہر ایک پاکستانی صحافی ہیں اور اردوفرسٹ نیوز کے چیف ایڈیٹر ہیں، ساتھ ساتھ وہ پاکستان کے نامور'92 نیوز میڈیا گروپ' کے نمائندہ بھی ہیں آپ کاتعلق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا کی ڈاہر فیملی سے ہے آپ ستلج پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہوکا کے بانی صدر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button