ہمارے بارے میں
ہمارا مشن
ہر مظلوم کو آواز ملے-
ہر سچ کو جگہ ملے-
ہر خبر ذمہ داری سے پیش کی جائے-
اور ہر طبقہ خود کو نمائندگی کے قابل سمجھے-
ہمارا نظریہ
ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کا راز اُس وقت کھلے گا جب:
ہر شہری کو یکساں مواقع میسر آئی-
ہر بچہ معیاری تعلیم حاصل کرے-
صحت و انصاف صرف دولت والوں کی جاگیر نہ ہو-
اور میڈیا کسی مصلحت یا دباؤ کا شکار نہ ہو-
ہمارا عزم
اردو فرسٹ نیوز نہ صرف خبروں کا ذریعہ ہے بلکہ عوامی شعور کی بیداری کی ایک تحریک ہے۔ ہم لکھتے بھی ہیں، بولتے بھی ہیں، اور سوال بھی اٹھاتے ہیں. کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خاموشی، ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ ہمارا مقصد صرف خبریں دینا نہیں، بلکہ عوام کو باخبر، باہمت اور باوقار بنانا ہے۔ ہم ان خبروں کو سامنے لاتے ہیں جو پوشیدہ رکھی جاتی ہیں، ان آوازوں کو جگہ دیتے ہیں جنہیں دبایا جاتا ہے، اور ان سوالوں کو اٹھاتے ہیں جن سے اکثر نظریں چرائی جاتی ہیں۔
ہم اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک:
ہر غریب کو انصاف نہ مل جائے-
ہر طالبعلم کو یکساں تعلیم نہ دی جائے-
اور ہر مظلوم اپنی کہانی خود دنیا کو نہ سنا سکے-


