Trending
ساہوکا شہر اور جملیرا ۔دیوان صاحب ۔کچی پکی اور فتح شاہ
-
ساہوکا (نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں ڈی اے پی اور یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا ،کسان کھاد کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ساہوکا شہر اور جملیرا ۔دیوان صاحب ۔کچی پکی اور فتح شاہ میں کسانوں کو سرکاری نرخوں پر یوریا کھاد کی فراہمی کا منصوبہ مکمل طور پر فلاپ کسان روزانہ کی بنیاد پر سرکاری نرخوں پر یوریا کھاد کی آس لگائے کسان شہروں آتے ہیں لیکن کھاد نا ملنے کی وجہ سے انہیں واپس بے مراد گھروں کو واپس لوٹنا پڑتا ہے ساہوکا کے نواحی علاقوں کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ضلع وہاڑی میں پوری ٹرین کھاد کی آ ئی ہے جو کہ محکمہ زراعت کی کرپشن کی وجہ سے ہم تک سرکاری ریٹ پر نہیں پہنچی ہماری گندم کی فصل کو اس وقت یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہے جو انہیں سرکاری نرخوں پر میسر نہیں ہے بلکہ مارکیٹ میں بلیک میں خرید کرنا پڑ رہی ہے ،ڈیلرز حضرات دو ہزار روپے فی بوری اضافی وصول کر رہے ہیں جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ملتان ۔ڈی سی وہاڑی ۔اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا و دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے سرکاری نرخوں پر ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔