برطانوی جریدے ’’ دی اکانومسٹ‘‘ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی پاک ،امریکہ تعلقات میں کوششوں کو سراہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ، پاکستان سے تجارتی معاہدہ اور صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ۔
آرٹیکل کے مطابق امریکہ پاکستان کے ساتھ اسلحہ و انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہاہے ، یہ امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی جانب سے داعش کیخلاف کارورائیوں کا اعتراف کیا گیا ، امریکہ پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں، نائٹ ویژن آلات دینے پر غور کر رہاہے ، امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، عالمی سفارتکار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں



